سلطان باھو ویب سائٹ | سلطان باھو| سلطان العاشقین | urdu.sultan-bahoo web

سلطان باھُوؒ (Sultan Bahoo) ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ یہ ویب سائٹ سلطان الفقر’ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات پر پہلی تفصیلی اور خصوصی ویب سائٹ ہے، سلطان الفقر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ستارھویں صدی ہجری کے کامل ترین ولی اللہ ہیں جنہوں نے پہلی بار قادریہ سلسلہ کی سروری قادری شاخ کے ذریعے دیدارِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضوری کی آسان ترین راہ ”فقر” اور اس کی تعلیمات کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔ اسی لئے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اکثر سلسلہ سروری قادری کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ سلسلہ سروری قادری اور زاہدی قادری، جو قادریہ سلسلہ کی دو شاخیں ہیں، غوث الاعظم سیّدنا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے ہی چلے آرہے ہیں۔

سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخِ کامل اور حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے بعد اس سلسلے کے ششم شیخ سلطان العاشقین (Sultan ul Ashiqeen) حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے مسندِ تلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو عام مسلمانوں تک پہنچانے کی ضرورت کواشد محسوس کیا۔ خصوصاً نوجوان نسل تک دینِ حقیقی کی ان تعلیمات کو آسان زبان میں اور اس ذریعۂ ابلاغ کے توسط سے پہنچانا بہت ضروری تھاجو آج کل عموماً ان کے زیرِ استعمال ہے یعنی انٹرنیٹ ۔ اس مقصد کے پیش نظر سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ کے چھپے ہوئے گوشوں پر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی مکمل تحقیق کے ساتھ پہلی مرتبہ ان کی تفصیلی سوانح حیات اور ان کی تعلیماتِ فقر کے اہم منتخب شدہ موضوعات پر مبنی یہ خصوصی ویب سائٹ پیشِ خدمت ہے۔

سلطان باھو ویب سائٹ | سلطان باھو| سلطان العاشقین | urdu.sultan-bahoo web” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں